Maulvi & Pandit remember God by rubbing their foreheads.saparakaribe

ADILMALKOTV



تم وہ عورت ہو جس کے لیے شاعر شعر کہتے ہیں سیاست دان جُھوٹ بولتے ہیں تاجر بلیک مارکیٹ کرتے ہیں

اور مولوی اور پنڈت ماتھا رَگڑ رَگڑ کر خُدا کو یاد کرتے ہیں
تمہارے لیے انسان نے کیڑوں سے ریشم مانگا بُھوری مٹی سے کانچ پیدا کیا

دھرتی کی چھاتی میں گھس کر سونا نکالا اور سمندر میں ڈُوب کر موتی تلاش کیےتمہارے لیے انسان نے گھر بنایا

گھر کے گِرد باغ لگایا باغ میں پُھول کِھلاے اور پُھولوں کو توڑ کر تمہارے بالوں میں ٹانک دیا

تم جو ہر انسان کی آرزو کی خُوشبو ہو ہر خُوشبو کا صِلہ ہو پھر تُم روتی کیوں ہو


Post a Comment

2 Comments

Please do not enter any spam words or link in the comment box.