ADILMALKOTV
زندگی گزارنے کے تین فلسفے
1. کچھ بھی نہ کیا جائے
یہ فلسفہ ان لوگوں کا ہے جو زندگی کی راہ میں آنے والی کسی بھی مشکل یا موقع کو نظرانداز کرتے ہیں
ان کا ماننا ہے کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اسے بدلنے یا روکنے کی ضرورت نہیں ہے
ہوا کے رخ پر چلنا اور کسی بھی اضافی کوشش سے بچنا ہی ان کا طریقہ ہوتا ہے
ان کے نزدیک مرنا ہی سب کا مقدر ہےچاہے کوئی امیر ہو یا غریب، تو پھر کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
اس فلسفے کو اپنانے والے افراد عموماً ستر فیصد ہوتے ہیں
2. کچھ نہ کچھ کر لیا جائے
یہ درمیانی راستہ اختیار کرنے والے لوگ ہیں جو زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری کام کرتے ہیں
ان کا ماننا ہے کہ جینا مجبوری ہے اور جب تک زندہ ہیں، کچھ نہ کچھ کرتے رہنا چاہیے
یہ افراد دوسروں کے نقش قدم پر چلتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو دوسروں کے لیے معمول ہے
یہ لوگ تقریباً پچیس فیصد ہوتے ہیں اور انہیں آپ مڈل کلاس بھی کہہ سکتے ہیں
3. سب کچھ کیا جائے
یہ وہ لوگ ہیں جو کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوتے ہیں
ان کا فلسفہ ہے کہ کسی بھی کام کو اس کے انتہائی انجام تک پہنچایا جائے
چاہے وہ خود کے لیے جینا ہو یا معاشرے کے لیے، پیسہ کمانا ہو یا نام یا شہرت حاصل کرنا
یہ لوگ اپنی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ جو کچھ بن پڑے زندگی کے لیے کر گزرنا چاہیے
ایسے لوگ صرف پانچ فیصد ہی ہوتے ہیں، لیکن ان کی کوششیں اور عزم انہیں دوسروں سے ممتاز بناتے ہیں


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.