ADIL MALKO TV
وہ اکثر مجھ سے کہتا ہے
مجھے شاعری نہیں آتی
میں نظمیں کہہ نہیں پاتا
مجھ سے اشعار نہیں ہوتے
مگر در اصل وہ جب بولتا ہے
تو اسکے الفاظ منظم ہو کے
میرے ذہن میں خوبصورت نظموں کی تخلیق کرتے ہیں
اس سے دوران ِ گفتگو ایسا لگتا ہے
جیسے میرے اطراف شاعری بکھر رہی ہے
تو اس وقت اسکے الفاظوں کا تعین
مجھے دیوان ِ میر و غالب سے کہیں زیادہ لگتا ہے
وہ اپنی محبت کا شاعر ہے
اور اس کی شاعری
میرے افکار و خیالات سے بہت آگے ہے
ثمینہ یاسمین نقوی ۔


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.