You can see your future....?

ADIL MALKO TV

آپ اپنا مستقبل دیکھ سکتے ہیں      

ہم میں سے اکثر لوگ اپنے مستقبل کو لے کر پریشان رہتے ہیں انہیں کوئی راستہ نہیں دکھائے دیتا

کیرئیر نہیں بن رہاخواہشات پوری نہیں ہو رہی زندگی جیسے تھم سی گئی ہو وقت گزر رہا ہے اور عمر بڑھ رہی ہے

 لیکن زندگی وہیں رکی ہوئی ہے کیا آپ بھی کبھی کبھی ایسی باتوں کو لے کر پریشان ہوتے ہیں

 مان لیں کہ اگر آپ کو اپنا پورا مستقبل معلوم ہو جائے

www.adilmalkotv.blogspot.com

 کل کیا ہوگا؟

 دو دن بعد کیا ہوگا؟ 

اگلے ہفتے، مہینے، سال کیا ہوگا؟

 موت تک ہونے والے سب واقعات کا آپ کو علم ہوجائے تو آپ کی زندگی بہتر ہو جائے گی

 کیا آپ تب خوش اور پر سکون رہ سکیں گے؟

 یہ خدا کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے کہ ہمیں آنے والے وقت کا علم نہیں اگر ہوجائے

 تو ہم اپنا مستقبل دیکھ کر ہر پل پریشان پھرتے رہیں

ہماری ناکامیاں، بیروزگاریاں، جدوجہد، بیماری، عزیزوں کی موت، اپنوں کا دھوکہ

 یہ سب ہم اگر پہلے سے دیکھ لیں تو خود کشی ہی کرلیں 

زندگی صرف موجودہ پل گزارنے کا ہی نام ہے اپنے ہر پل کو خوب جینے کی کوشش کریں

مستقبل بنانے میں لگ جائیں پر اس پروسیس کو برڈن نہ سمجھیں بلکہ اس سے لطف اندوز ہوں زندگی کے ہر پل

 ہر لمحے کو بھرپور جیئیں یاد رکھیں یہ جو وقت گزر گیا یہ کبھی نہیں آئے گا ایک دن آپ کا وقت

اور آپ دونوں ہی گزر جائیں گے اس گزرتے ہوئے پل اور زندگی دونوں کو یادگار بنا لیں

 آپ کا پل آپ کے لئے سب سے قیمتی ہے یاد رکھیں اس سے قیمتی دنیا میں کوئی چیز نہیں 


Post a Comment

0 Comments