Same window same moon visible from window same lonely world.

ADIL MALKO TV

FOR EVER SEPLYMENTRY PRODUCTS' OF USA 

www.adilmalkotv.blogspot.com

وہی دریچہ

وہی کھڑکی سے نظر آتا ہوا چاند

وہی عالم ِ تنہاٸی۔۔

اور کھلے ہوۓ بالوں میں ہم

سب کچھ ویسا ہی 

جیسا کہ اکثر ہوا کرتا تھا

ہاں مگر

اس دریچے کی دیوار پر

تمہاری پرچھاٸیں نہیں۔۔

میرے چہرے کو اس چاند سے

تشبیہ دیتے ہوۓ 

تمہارے الفاظ نہیں

میرے بالوں کی لٹوں کو 

اپنی پھونکوں سے اِدھر اُدھر کرتے ہوۓ

تمہارے ہونٹ نہیں

میں تو آج بھی ہوں موجود 

اسی مرکز ِ محبت پر

مگر افسوس

تم نہیں

تمہاری واپسی کے امکان نہیں

گویا اب اس دریچے میں

میرے بہلنے کا ٹھہرنے کا

کوٸی سبب نہیں کوٸی سامان نہیں 

مگراب بھی ہر شام

میں یہاں چپ چاپ چلی آتی ہوں

گزرے ہوۓ ان سارے حسیں لمحات کو

یاد کرتی ہوں 

یاد کر کے چلی جاتی ہوں

اور زیست کا ایک اور دن

سلیقے سے گزر جاتا ہے 

                            ثمینہ یاسمین نقوی ۔ ۔ ۔ 

                     

Post a Comment

0 Comments