We always judge others have you ever peeked

ADIL MALKO TV

www.adilmalkotv.blogspot.com/

Forever  

اوروں کی برائی کو نہ دیکھوں وہ نظر دے 

ہاں اپنی برائی کو پرکھنے کا ہنر دے 

وہ لوگ جو سورج کے اجالے میں چلے تھے 

کس راہ میں گم ہو گئے کچھ ان کی خبر دے 

ایک عمر سے جلتے ہوئے صحراؤں میں گم ہوں 

کچھ دیر ٹھہر جاؤں گا دامان شجر دے 

اک خوف سا طاری ہے گھروں سے نہیں نکلے 

ترسی ہوئی آنکھوں کو سرابوں کا سفر دے 

سب اپنے چراغوں کو بجھائے ہوئے چپ ہیں 

ایک آگ سی سینے میں لگا دے وہ شرر دے



Post a Comment

0 Comments