Durood (bread) for bitch children

ADIL MALKO TV

www.adilmalkotv.blogspot.com

کتیا کے بچوں کے لیے درود(روٹی)

تین ہفتے پہلے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک کتیا نے پانچ بچوں کو جنا۔اس کا مسکن زمین کے اندر بل تھا

کوی بھی قریب سے گزرتا تو بھونک کر  اسے اس بل سے دور کر دیتی

میں بھی روزانہ اس راستے سے ٹیوشن پڑھانے کی غرض سے گزرتا رہتا تھا۔آخر کار صورت حال کو بھانپتے ہوے

میں نے اپنا راستہ مکمل طور پر تبدیل کر دیا۔

ایک دن اس کے مسکن کے پاس سے گزرتی ہوی ایک عورت کو کتیا نے  کاٹ دیا۔

اگلے دن اس عورت کے گھر سے آدمی آیا اسے زہر یا بے حوشی والی روٹی ڈالنے کے بعد اس کے گلے میں رسہ ڈال کر مار ڈالا۔

اگلے دن جب میں  نے دور سے دیکھا کہ ماں لیٹی ہوی ہے اور بچے دودھ پی رہے ہیں۔

مگر جب حقیقت معلوم ہوی تو میں حیران و پریشان ہو گیا کہ وہ پچھلے دو دنوں سے کتیا مری پڑی ہے۔

بچے کتیا کو زندہ سمجھ کر مردہ ماں کا دودھ چوستے رہیں ہیں۔

پھر اگلے دن گاوں کے چند بچوں نے اس کی لاش کو گھسیٹ کر دور پھینک آے کہیں بچے اس کو کھا کر پاگل نا ہو جایں۔

تیسرے دن میں وہاں سے گزرا تو کتیا کا بچہ مٹی چاٹ کر اپنا پیٹ بھر رہا تھا۔جیسے ہی میں مزید قریب ہوا

تو وہ فورا بل میں داخل ہو گیا۔

اسی دن مغرب کی نماز کے بعد ہم سب نے ان بچوں کو ایک ماہ تک خوراک فراہم کرنے کے لیے ہر گھر سے صبح و شام

 ایک ایک روٹی جمع کر کے ان کے بل میں پہنچانے کا پروگرام بنایا۔

آج تیسرا دن ہے جب بھی ان کو روٹی ڈالنے جاتے ہیں تو یہ بل سے منہ باہر نکال کر کھانے کے انتظار میں ہوتے ہیں۔


سوال یہ ہے کہ کتیا کو مارنا درست اقدام تھا یا غلط


اپنی آرا سے ضرور آگاہ کریں۔


www.adilmalkotv.blogspot.com


Post a Comment

0 Comments