ADIL MALKO TV
میری وہ سبھی ڈاٸریاں
جن میں تحریر تھی
میری وہ گلابی ، گلابی سی
ریشمی سی
، مختصر لیکن مکمل۔۔۔
محبت کی داستاں۔۔
کچھ خوبصورت نظموں اور
دلنشیں اشعار کی شکل میں۔۔
جنہیں میں ہر شب ۔
اپنے آسمان ِ تخیل پہ
مثل ِ ستارہ
ٹانکتی تھی۔۔۔
اور اس بے چینی میں
کروٹیں بدل کر رات تمام کرتی تھی
کہ صبح ہوتے ہی تمہیں سناٶںگی
اور جب تم انہیں سن کر
اپنی خوبصورت مسکراہٹ ہونٹوں پر سجاٶگے
تو میں تمہاری اس خاموش داد و تحسین کو سن کر
دل ہی دل میں اپنے
جیت جانے جیسا جشن مناٶں گی
مگر آج عجب واقعہ گزرا۔۔
میری وہ سبھی ڈاٸریاں
چند تتلیاں آکر
اپنے پروں میں باندھ کر
نہ جانے کس گلشن ِ نامعلوم میں لے گٸ ہیں۔۔۔
اور میں اب تک حیرت ذدہ سی
سوچ رہی ہوں
محبت کی خوشبو میں
کیا ایسی بھی کشِش ہوتی ہے۔۔
جو تتلیوں کے نازک دلوں کو
وہ تحریری خوشبو
چرا لینے پہ مجبور کر دے۔
تو پھر اے میرے بہار ذاد۔
تمہیں محبت کی یہ خوشبو
بے چین کیوں نہیں کرتی ۔۔؟
کہ تم ان خوشبوٶں کو تحریر کرنے والی کو
زمانے سے چرا کر
اپنے چمن ِ دسترس میں لے جاٶ۔۔۔
ثمینہ یاسمین نقوی ۔۔


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.