ADIL MALKO TV
جاناں تم میری کاٸنات ِ عشق کی
وسیع و عریض کہکشاں کا
وہ واحد سیارہ ہو کہ جس کے محور میں
یہ میرا دل گردش پزیر ہے
نہ جانے کب سے
شاید تبھی سے
جب یہ کاٸنات
اپنے وجود میں لائی گئی تھی
اور اس کاٸنات کی بے شمار کہکشاٶں نے
وہ ایک ' کُن ' سنی تھی
عین اسی وقت شاید
عالم ِ ارواح میں میری روح نے بھی
' کُن عشق کُن ' سنا ہوگا اور بس پھر
تمہیں دیکھا اور چُنا ہوگا اور بس تب سے ہی
یہ طواف ِ عشق جاری ہے
اور یونہی جاری رہے گا
شاید قیامت کے دن کے آنے تک
وہ آخری صور پھونکے جانے تک
تم میری محبت کی جنت ہو وسیع کہکشاں یہ واحد سیارہ ہے۔
تم میرا طواف ِاول و آخر ہو
تمہیں میرا سیارہ ِ محور ہو۔۔
ثمینہ یاسمین نقوی


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.