ADIL MALKO TV
نویں جماعت کا امتحان تھا
لیکن کرکٹ کے جنون نے پاگل کیا ہوا تھا
دن رات کرکٹ کھیلنا یہاں تک
کہ فزکس کا پیپر چھوڑ دیا کیونکہ اس دن فائنل میچ تھا خیر جب رزلٹ آیا تو چار
کتابوں میں فیل تھا رزلٹ کا علم ہونے کے بعد
اب ڈر کے مارے گھر نہیں جا
رہا تھا کہ بے شمار گالیاں پڑیں گئی
اور رشتہ داروں کی باتیں
سننے پڑیں گئی بس اسی ڈر کی وجہ سے گھر نہیں جا رہا تھا
اور فون نمبر بھی بند کیا تھا
عشإ کا وقت تھا تب ایک دوست نے بتایا کہ تیری والدہ تجھے صبح سے ڈھونڈ رہی ہے تیرے ہر دوست کے گھر تیرا پتہ کرنے گٸی ہے مجھ سے بھی پوچھا تو میں تجھے ڈھونڈنے آ گیا دوست نے بتایا
کہ تیری والدہ بار بار پوچھ رہی تھی پتہ
نہیں اس نے کھانا کھایا ہوگا یا نہیں خیر اب تم گھر چلو میں نے اپنے دوست سے کہا
کہ ایسا کرو میری والدہ کو اپنے گھر بلاٶ تو پھر میں اپنی والدہ کے ساتھ گھرچلا جاوں گا میرے دوست نے ایسے
ہی کیا اور تھوڑی دیر بعد میری والدہ آگئی
امی نے آتے ہی کہا کہ دنیا
میں تم اکیلا تو نہیں جو فیل ہوئے ہو
لاکھوں بچے فیل ہوتے ہیں
چلو گھر کوئی کچھ نہیں کہے گا
اگر کوئی کہے بھی تو برادشت
کر لینا
خیر گھر جانے کے بعد پتہ چلا کہ صبح سے امی نے
بھی کچھ نہیں کھایا تھا
میں نے کہا امی روٹی تو کھا لیتی تو امی نے جواب
دیا کیسے کھاتی تیری فقر میں تھی
اور میں چاہتی تھی آج تو اپنے ہاتھوں سے مجھے
کھلاٸے میں جانتا وہ میرا دھیان
میرے رزلٹ سے ہٹانا چاہتی تھی
امی نے کہا تم نویں اور
دسویں کے پیپر ایک ساتھ دے دینا اللہ خیر کرے گا میری بد قسمتی تو دیکھو میری
دونوں کلاسز کا رزلٹ آنے سے سات دن پہلے والدہ کا انتقال ہوگیا تھا بتانا چاہتا
ہوں اگر گریجویشن مکمل ہو رہی ہے تو صرف اور صرف میری والدہ کی وجہ سے
وہ کھانا بنانا نہیں سیکھ
پا رہا جو امی بنایا کرتی تھی وہ سکون نہیں لے پا رہا
جو امی کے پاس بیٹھ کے ملتا تھا یقین کرو ماں کی گود میں سر رکھ سونا
پوری دنیا کے تخت و تاج سے بھی آگئی ہے امی میں آپ کو ہمیشہ بہت یاد کرتا ہوں
ہر خوشی پہ ہر غمی پہ اب میرا
تعلق بھی چند لوگوں تک رہ گیا ہے
کیونکہ امی جو جو نصیحت آپ کرتی تھی وہ سب سچ ثابت ہوئی
اللہ میری پیاری والدہ کو جنت
میں اعلی مقام
دے


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.