ADILMALKOTV
غربت
ایک گاؤں میں غریب
ایک نائی رہتا تھا
جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا
گزربسر مشکل سے ہوتا
اس نائی کے پاس رہنے کو نہ گھر تھا نہ بیوی تھی نہ بچے تھے
ایک چادر اور تکیہ اسکی ملکیت تھی جب را ت ہوتی تو وہ ایک بند اسکول کےباہر چادر بچھاتا
پھر سوجاتا ایک دن صبح کے وقت گاؤں میں سلاب آگیا نائی کی آنکھ گھلی تو ہر
طرف شوروغل تھا لوگ اپنا اپنا سامان گھر کی قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہے تھے
نائی یہ منظر دیکھ رہا تھا وہ اٹھا اسکول کے ساتھ ٹینکی پر چڑھ گیا چادر بچھائی
دیوار کے ساتھ تکیہ لگا کر لوگوں کو دیکھنے لگا کوئی نقدی لے کر بھاگ رہا ہے
کوئی زیور کوئی بکریاں تو کوئی کچھ قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہا ہے اسی دوران ایک
شخص بھاگتا آرہا تھا اس نے سونے کے زیور پیسے اور کپڑے اٹھا رکھے تھے
جب نائی کے پاس گزرا تو اسے سکون سے لیٹے ہوئے دیکھا تو رک کر بولا
اوۓ نائی ساڈی ہر چیز اجڑ گئی ہے ساڈی جان تے بنی ہے تو یہاں
سکون سے لیٹا ہوا ہے یہ سن کر نائی ہنس کر بولا
لالےآج غربت کی چس آئی ہے


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.