How to use a saicaling with digital meter & light

ADIL MALKO Tv

www.adilmalkotv.blogspot.com/

One kg views
ye ek new bicsycal h our wo be new degitel km k sat
Adil Malko tv ek new sycale land Rover
ہماری پولیس

سائیکل پر ٹور کرنے سے سب سے زیادہ فائدہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ

آپ سے رابطے میں آتے ہیں۔
تمام قسم کی گاڑیاں روک کر ہمارا اور ٹور کا احوال پوچھتی اور الوداع کرتی جاتی ہیں۔
ایک عام سی سائیکل پر لوگ ہمیں اپنی عادات کا

 اور رویے کا بہترین  مظہرہ کرتی نظر آتی ہیں۔
ان سب کے علاوہ پولیس بھی اپنی عادات کے مطابق ہمیں خاص طور پر پر یشان اور اپنی اجارہ داری ہم پر زبرستی ظاہر کرنے کی بھر پور کوشش کرتی ہیں۔
پچھلے سال خوشاب میں (کمراٹ ٹور کے دوران )داخل ہونے سے پہلے پولیس چوکی والوں نے نہ صرف مجھ سے یہاں سے گزرنے کا روڈ پرمٹ لیٹر مانگا اور آدھا  گھنٹہ اپنی چوکی پر کھڑے رکھا جیسے کسی ملزم سے توتیش کی جارہی ہو۔
حالانکہ سائیکل پر پاکستانی جھنڈاٹی شرٹ اور سامان سے سب واضع تھا مگرپھر بھی۔حیرت اس بات کی ہوی کہ میرے سامنے بہت سی گاڑیاں گزر گئیں

 کسی سے بھی کچھ نہیں کہا۔
اس ٹور کے دوران سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا کہ پنڈی سے واپسی پر ٹرین پر گوجرہ سے پہلے ایک پولیس والا آیا ٹکٹ چیک کی

اور کچھ دیر بعد اپنے افسر کو لے کر اس طرح ہمیں آدھمکایا جیسے یم کوی جاسوس ہوں۔
پھر میری اور عدنان کی مکمل چانچ پڑتال شروع ہو گئ۔
میں نے اپنا اور ٹور کا مکمل مقصد بتایا پھر بھی ان کے رویے میں کوی تبدیلی نظر نہیں آی۔حالانکہ ہمارا مکمل سامان اسٹیشن داخل ہونے سے پہلے سکین ہو کر آیا تھا۔
یہ ان کی مہربانی تھی کہ ہمارے کپڑے نہیں اتارے ورنہ کسر کوی نہیں چھوڑی۔سفر کے دوران ہمارے پاس چاقو تھا جو پنڈی راہ گیا۔
مجھے امید تھی اگر وہ یمارے پاس برآمد ہوجاتا پتہ نہیں شق کی بنیاد پر ہم اس وقت کہاں ہوتے۔ایک ہوا والے پمپ کی بوکی تھی اسے اس طرح چانچ پڑتال کر رہے تھے کہ میں کچھ لمحے کے لیے ڈر گیا۔
اس پورے ٹور کے دوران KPK اور GB 

میں ہمیں آرمی ،رینجر اور پولیس سے کئ جگہ واسطہ پڑا صرف ایک جگہ شناختی کارڈ چیک کیا اور باقی جگہ اتنا پوچھتے رہے

کہ آپ پاکستانی ہو۔ان کے رویے ہمارے ساتھ دوستانہ اور ایک تابعداری کا ہوتا ہے۔
ہر ٹور میں میں ان کے رویے سے متاثر ہو کر آتا ہوں۔
آللہ ہماری پولیس کو اچھا اخلاق عطا کرے۔آمین




Post a Comment

0 Comments