ADILMALKOTV
I wish I ever had a nice trip with him
وہ میری زندگی کے ہر تخیلاتی سفر کا ساتھیکاش کبھی میرے ساتھ چلے
ایک ایسے سہانے سفر پر
جہاں ایک پُر سکون بہتی ہوئی ندی ہو
جس میں ایک کشتی ہو
اور کشتی پہ سوار
زمین و آسماں سے بیزار
ہم دونوں مبتلاۓ محبت
اس خاموش ندی کے برعکس
ایک ہیجان خیز طوفان
اپنے سینوں میں دباۓ
بس ایک دوسرے میں گم ہوں
اور جب فرط ِ جزبات میں وہ
مجھے اپنی باہوں میں اٹھا لے
تو میں اس گھڑی
اپنے دونوں ہاتھ
اوپر اٹھاؤں
اور بس اسی لمحے
مجھے یوں محسوس ہو
کہ جیسے میں نے
اس نیلے آسمان کو چھو لیا ہے
وہ کہ ایک لامحدود سا دریا محبت کا
میرے تمام تر تفکرات کی نہریں
اسی میں جاکے ضم ہوتی ہیں
وہ کہ کوئی ابر بہت مخصوص جزبوں کا
میں مثل بارش کے قطروں کے اسی میں مخفی رہتی ہوں
وہ کوٸ گل ِ شاداب چمن ِ حسن و جازبیت کا
میں اس کی خوشبوؤں کی مانند
بسی رہتی ہوں شام وسحر اس میں
وہ کسی شہر ِ شبستاں کی صورت جگمگاتا سا
میں اس سے ملحق شاہراہ ِ خاص سی ہر دم
گویا کہ وہ جب جس روپ میں چھوے میرے تخیل کو
میں بہر صورت اسی سے متصل ہو کے ہی شمار کی جاٶں
ثمینہ یاسمین نقوی


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.