I assure my troubled heart of this every day and night.

ADILMALKOTV

www.adilmalkotv.blogspot.com/
میں روز و شب اپنے دل ِ مضطرب کو یہ یقین دلاتی ہوں
کہ آج نہیں تو کل وہ دن آنا طے ہے
جب ایک مسحور کن شام کو
برقی جھالروں کی جھرمٹ میں
ہم دونوں ایک دوسرے کے روبرو بیٹھے
ایک دوسرے کی آنکھوں میں
وہ سبھی تحریریں
پڑھ رہے ہوں گے
جو ہم دونوں نے
اس یوم ِ ملاقات کے ایک روز قبل تک
ایک دوسرے کے نام کی تھیں
کچھ خوبصورت اشعار
کچھ دلنشیں نظموں
اور باکمال غزلوں کے روپ میں
کسی گروپ پوسٹ
یا کبھی اپنی وال پر
یا پھر بہت کچھ
اور یوں ایک دوسرے کے احساس کو
آنکھوں سے پڑھناکس قدر خوبصورت ہوگا
ثمینہ یاسمین نقوی

Post a Comment

2 Comments

Please do not enter any spam words or link in the comment box.