ADIL MALKO TV
ایک مراثی بادشاہ کا عزیز ترین حجام تھا
یہ روزانہ بادشاہ کے پاس حاضر ہوتا تھا
اور دو تین گھنٹے اس کے ساتھ رہتا
اس دوران بادشاہ سلطنت کے امور بھی سرانجام دیتا رہتا
اور حجامت اور شیو بھی کرواتا رہتا تھا
ایک دن نائی نے بادشاہ سے عرض کیا
حضور میں وزیر کے مقابلے میں آپ سے زیادہ قریب ہوں
میں آپ کا وفادار بھی ہوں
آپ اس کی جگہ مجھے وزیر کیوں نہیں بنا دیتے
بادشاہ نے مسکرا کر حجام کی طرف دیکھا اور اس سے کہا
میں تمہیں وزیر بنانے کیلئے تیار ہوں
لیکن تمہیں اس سے پہلے ٹیسٹ دینا ہوگا
نائی نے سینے پر ہاتھ باندھ کر کہا
'آپ حکم کیجئے'
بادشاہ بولا۔ بندرگاہ پر ایک بحری جہاز آیا ہے
مجھے اس کے بارے میں معلومات لا کر دو
نائی بھاگ کر بندرگاہ پر گیا۔ اور واپس آ کر بولا
جی جہاز وہاں کھڑا ہے
بادشاہ نے پوچھا یہ جہاز کب آیا؟
نائی دوبارہ سمندر کی طرف بھاگا واپس آیا
اور بتایا دو دن پہلے آیا
بادشاہ نے کہا
یہ بتاﺅ یہ جہاز کہاں سے آیا؟ نائی تیسری بار سمندر کی طرف بھاگا واپس آیا
تو بادشاہ نے پوچھا جہاز پر کیا لدا ہے
نائی چوتھی بار سمندر کی طرف بھاگ کھڑا ہوا
قصہ مختصر۔ نائی شام تک سمندر اور
محل کے چکر لگا لگا کر تھک گیا
اس کے بعد بادشاہ نے وزیر کو بلوایا اور
اس سے
پوچھا۔ کیا سمندر پر کوئی جہاز کھڑا ہے؟
وزیر نے ہاتھ باندھ کر عرض کیا
جناب دو دن پہلے ایک تجارتی جہاز اٹلی سے ہماری بندرگارہ پر آیا تھا
اس میں جانور خوراک اور کپڑا لدا ہے
اس کے کپتان کا نام یہ ہے یہ چھ ماہ میں یہاں پہنچا
یہ چار دن مزید یہاں ٹھہرے گا
یہاں سے ایران جائے گا اور وہاں ایک ماہ رکے گا
اور اس میں دو سو نو لوگ سوار ہیں
اور میرا مشورہ ہے ہمیں بحری جہازوں پر ٹیکس بڑھا دینا چاہیے
بادشاہ نے یہ سن کر حجام کی طرف دیکھا
حجام نے چپ چاپ استرا اٹھایا اور عرض کیا
کلماں چھوٹیاں رکھاں کہ وڈیاں


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.