My sleep and all my sleep in the name of this one person

ADIL MALKO TV

میری نیندیں اور  میرے سب رتجگے
اس ایک شخص کے نام
جس کے خوابوں  اور تخیلات  نے
میری روح کے سب زخم سی دٸیے
جس کی توجہات کے عطر نے
مجھے  سارا کا سارا مہکا دیا 
میرے شوق کی سبھی منزلیں
مجھے جس کے ساتھ چلتے ہوۓ مل گٸیں
وہ جس کا ہر انداز دل پسند
وہ جس کا ہر فعل و عمل آفریں
مجھے اپنے بخت سے تھے جتنے گلے
سب اس نے اس دل سے مٹا دٸیے
اس کی دستیابیاں گر چہ ہیں مختصر
مگر ہیں جتنی بھی وہ کمال ہیں
میں یہ رفاقتوں کی بارشیں
رکھوں گی بہت سہیج کر
جب پڑے گا قحط ِ اخلاص تو
یہ اس وقت بہت کام آٸیں گی
میں اس کے کہے ہر لفظ کو
ذہن و دل کی ڈاٸری میں  کروں گی رقم
اس کے یہی خوبصورت لفظ سب
میری بد حواسیوں کو کریں گے کم
اپنی عمر کے آخری پلوں میں پھر
میں ورد کروں گی جب اسم ِ رب
اس تسبیح  کے ہی درمیاں 
کہیں ایک نام اور آۓ گا تب
وہ نام جو میرے جسم کی
 ہر ایک شریان میں رواں رہا سدا
وہ نام جو میری  ہر آسودگی  قطرہ قطرہ پی گیا
Click on for watch video 
👇 
www.adilmalkotv.blogspot.com

                                    ثمینہ یاسمین نقوی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Post a Comment

0 Comments