ADILMALKOTv
پتہ ہے جب وہ انسان میری زندگی میں شامل ہوگا تو میں خود کو
اس حسین انسان کا تابع کردونگیمیں خود کو ان کی پسند میں ڈھال لوں گی
مجھے کھانا بنانا نہیں پسند مگر میں ان کے لیے مختلف انواع و اقسام کے کھانے بناو گی
جب رات دیر تک انتظار کرنے کے بعد وہ گھر آئیں گے تو ساتھ مل کر چائے پیئے گے
جب وہ دنیا کی الجھنوں سے تھک ہار کر میرے پاس آئیں گے
تو میں ان کا سر اپنی گود میں رکھ کر ان کو حوصلہ دوں گی
زندگی کے کمزور لمحوں میں ان کی ہمت بنوں گی
میں خود کو ان کی امانت سمجھ کر دنیا کی نظروں سے بچا کر رکھوں گی
اگر وہ مجھے کسی چیز سے روکے گے تو میں انہیں ٹیپیکل مرد نہیں کہوں گی
بلکہ ان کی ہر بات پر آمین بولوں گی
میں اپنا ہاتھ تھامنے والے انسان کا سر کبھی جھکنے نہیں دوں گی
مختصر یہ کہ میں اپنے ہمسفر پہ محبت نہیں محبتیں نچھاور کروں گی
از خود بیزار لڑکی

0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.