From a rival

AdilMalkoTv

رَقیب سے

www.adilmalkotv.blogspot.com/
تجھ سے کھیلی ھیں وہ محبُوب ہوائیں جِن میں

اُس کے ملبوس کی اَفسردہ مَہک باقی ہے

تجھ پہ بھی برسا ہے اُس بام سے مَہتاب کا نُور

جس میں بیتی ہوئی راتوں کی کسک باقی ہے

تُو نے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رُخسار وہ ہونٹ

زندگی جن کے تصّور میں لُٹا دی ہم نے

تُجھ پہ اُٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں

تجھ کو معلوم ہے کیوں عُمر گنوا دی ہم نے

"فیض احمّد فیض"

Post a Comment

1 Comments

Please do not enter any spam words or link in the comment box.