ADILMALKOTV
بہت تکلیف دہ ہے
اس جگہ اجنبی بن جانا جس کے بارے میں یہ گمان تھا
کہ وہ تمہیں سمیٹ لے گی ان دیواروں کے درمیان اپنائیت کی تپش تلاش کرنا
جو تمہارا نام تو جانتی ہیں مگر تمہیں پکارتی نہیں ہیں
اور پھر یوں ہوتا ہے کہ تم خاموشی کو اوڑھ کر بیٹھ جاتے ہو
جیسے کسی نے تمہاری آواز ضبط کر لی ہو تم سوچتے ہو شاید وقت بدلا ہے
مگر سچ تو یہ ہے کہ کچھ رشتے موسموں کی طرح نہیں ہوتے وہ ایک لمحے میں سرد ہو جاتے ہیں
اور سب سے زیادہ اذیت یہ نہیں کہ کوئی چھوڑ گیا بلکہ یہ ہے
کہ جس جگہ کو تم نے پناہ سمجھا تھا وہی تمہاری بے بسی کی گواہ بن گئی


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.