ADIL MALKO TV
https://thealoeveraco.shop/GRM1gzAV
https://thealoeveraco.shop/QTY6xgjN
https://thealoeveraco.shop/Wzp7Ewn8
ہم دیہات کے رہنے والے ہیں ہمیں کبھی پانی کی کمی کا مسئلہ پیش نہیں آیا
ایک بٹن دبانے پر تین انچ چوڑا پائپ ساڑھے چھ سو فٹ کی گہرائی سے بھر بھر کر پانی باہر نکالتا ہے
ہم دیہاتیوں کو کبھی خالص دودھ کی کمی کا مسئلہ پیش نہیں آیا وہ الگ بات ہے
کہ کبھی کبھار بھینس اور گائے کا اپنا ملاوٹ کرنے کا دل کررہا ہو
ہم دیہات میں رہتے ہیں ہم سال بھر کی گندم اور چاول اپنی حویلیوں میں ذخیرہ کرلیتے ہیں
ہمیں گندم کے ریٹ کے بڑھنے یا چاول کی شارٹیج جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا
ہم تمام قدرتی اجزاء سے بھرپور آٹے کی روٹی کھاتے ہیں
ہم جیٹھ اور ہاڑ کی دوپہروں کو گاؤں کے ٹوبے کنارے برگد کے درخت کی چھاؤں میں چارپائیاں بچھا کر سوتے ہیں
لہذا ہمیں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں ہوتا
ہم دیہات کے رہنے والے ہیں ہمارے باغیچوں میں تمام موسمی سبزیاں ہوتی ہیں جنہیں ہم وہیں
سے توڑ کر کھانے کے لیے پکا لیتے ہیں
ہم گاؤں کے باسیوں کو کبھی ٹریفک کے شور اور گاڑیوں کے دھوئیں کی آلودگی جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا
ہمارے دیہاتوں میں کبھی کسی محلے دار کی بکری کا بچہ بھی مرجائے تو سارا گاؤں افسوس کو امڈ آتا ہے
ہمارے اندر کا انسان ابھی تک زندہ ہے
ہم پنڈ واسیوں کی حویلیوں میں، فارم ہاؤس پر کوئی نہ کوئی موسمی پھل کا پودا ضرور ہوتا ہے
جس کے نیچے بیٹھ کر اوبامہ سے لیکر اسامہ تک سب کی زندگیوں کے احوال ڈسکس کیے جاتے ہیں
ہمارے بزرگ ہمیں ساتھ قبرستان لیکر جائیں تو پانچ پانچ نسلوں تک کے پُرکھوں کی قبروں کی جگہیں بغیر
کسی نشان دہی کے بتادیتے ہیں.
اور ہاں سنو
ہمارے دِلوں کی طرح ہمارے گھر , ہمارے ڈیرے اور ہماری حویلیاں بھی کشادہ اور کُھلی ہوتیں ہیں
ہاں ہم دیہات کے رہنے والے ہیں


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.