Some of the trees have been uprooted

ADILMALKOTV

www.adilmalkotv.blogspot.com

Some of the trees have been uprooted

آپ کو کیا لگتا ہے پگڑیوں کی عزت ہمیشہ عورت ہی چکاتی ہے؟
 آپ کو لگتا ہے محبت صرف عورت ہی کرتی ہے؟
آپ نے کبھی محبت میں ہارا ہوا مرد نہیں دیکھا آخر مرد جو ٹھہرا شکست  کو چہرے پر نہیں لاتا
 دکھ کو آنکھوں سے نہیں بہاتا
ذمہ داریوں کے بوجھ سے نڈھال اپنی زندگی کی سب بڑی مات کو خاموشی سے قبول کر کے
 اس زخم کو سینے میں دبا دیتا ہے یہاں تک کہ محبت کا زخم ناسور بن کر
 اس کو وقت سے پہلے بوڑھا کر کے قبر تک لے جاتا ہے

#Agree?


وہ  مضمون ِ عشق  و  خلوص بن کر۔۔
میری کتاب ِ ہستی کے ہر ورق پر۔۔
ازل سے تحریر شدہ سا ایک شخص۔۔
مجھے منہ زبانی یاد ہو چکا ہے۔۔۔۔۔

کچھ شجر تناور سے ہو چکے ہیں۔۔۔
کچھ پیڑوں میں تو پھل بھی آ چکے ہیں
وہ وفاٶں کی ساری اچھی فصلیں
میری زمین ِ دل پر  کب کا بو چکا ہے۔۔۔۔

بخت کا طے ہے بیڑا پار اس سے
ہے غیر ممکن  قطعاً  اب فرار اس سے
اس  وسیع  دریاۓ عشق ِ آتش فشاں  میں 
وہ سر تا پہ مجھ کو ڈبو چکا ہے۔۔۔۔۔

 نہ پشیمانیوں کا یہاں ہے کام کوٸی
 نہ کوٸی خلش نہ اب الزام کوٸی
وہ  دامن ِ دل کے سب  سیاہ  دھبے
اپنے ہر اشک ِ خالص سے دھو چکا ہے۔۔۔۔

                ثمینہ یاسمین نقوی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔      
      

Post a Comment

0 Comments