ADIL MALKO Tv
سنو
جان میری
مجھے تم سے محبت کے لیے
کسی مخصوص دن کی ضرورت
نہ پہلے کبھی تھی
نہ آج ہے
نہ مستقبل میں کبھی ہوگی
کیونکہ
میں تمہیں لمحہ، لمحہ
اپنے اندر ہی محسوس کرتی ہوں
اور میرا تو ہر دن اور
ہر رات
تمہاری محبت کی سرشاری
میں گزرتا ہے
اور یقیناً محبت کرنے
والوں کے لیے
محبت کا
کوئی ایک دن ہو بھی نہیں سکتا
کیونکہ اس ایک خاص
ہستی کے
زندگی میں شامل ہونے کے
دن سے ہی
ان کا ہر پل ہر شام ہر سحر
سب بہت خاص ہو جاتے ہیں
اور میرے لیے یہ میرا ہر
دن تب سے خاص بن گیا تھا
جس دن سے تم نے
اپنے دل کے مقام ِ خاص
پر
مجھے رہنے کا حق دیا تھا
اور بس اب میرا ہر
دن ' یوم المحبت ' ہے
ثمینہ یاسمین نقوی


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.