ADIL MALKO TV
میرا یہ پسندیدہ منظرفروری کی ہلکی ہلکی سی ٹھنڈ
کمرے کی کھڑکی پر لگے کانچ پر
بارش کی دھیرے دھیرے سے پڑتی ہوئی بوندیں
اورکھڑکی کے پاس بنے شیلف پر رکھی ہوئی میری کچھ چنندہ کتابیں
اور وہیں موجود میری ڈائری میرے ہاتھ میں گرم چاۓ کا کپ
اور میرے گرد لپٹی ہوئی تمہاری وہ نیلی شال
جو تم نے پہلی ملاقات پہ تحفے میں دی تھی
میرے اس اصرار پر کہ ایک برس کی سردیوں میں
اسے اوڑھ کر پھر مجھے دینا
اور میں نے اس شال کو ایک بار بھی نہیں دھویا
اور اسے اوڑھتے ہوۓ اب مجھے یہ ساتویں سردی ہے
مگر یقین کرو آج بھی اس شال سے مجھے تمہاری ہی خوشبو آتی ہے
جسے تم نے محض سات روز اوڑھا تھا
اور تمہاری خوشبو کا وہ طلسم اس کے ریشوں میں اتر گیا ہے
اور یہ شال اب میرے ساتھ تمام عمر اپنی اسی معجزاتی صورت میں رہیے گی
میرے اطراف تمہاری خوشبو ک حصار جیسی
ثمینہ یاسمین نقوی


0 Comments
Please do not enter any spam words or link in the comment box.