Aroj per bhi ao ga kuch din lagy gy.

ADILMALKOTV 

نصیب اپنا اپنا

www.adilmalkotv.blogspot.com

میں کل فرنیچر والی دکان پر گیا کچھ صوفہ اور بیڈ سیٹ پسند آئے تو سوچا تصویر لے لیتا ہوں
 گھر والوں کو دِکھانے کے واسطے تصویر لینے لگا تو دکاندار غصہ ھو گیا اور منع کر دیا
وہاں سے نکلا اور جس بھی فرنیچر والے کے پاس گیا اُس نے ایسا ہی کِیا میرے ساتھ ایسا ہی 
پہلے ایک دفعہ کپڑے کے بوتیک پر بھی ھُوا تھا کہ جس بھی بوتیک پر گیا 
اُنہوں نے کپڑوں کی تصاویر لینے سے منع کر دیا میں نے فرنیچر والے سے وجہ پوچھی تو کہنے لگا
 لوگ ڈیزائن چوری کر لیتے ہیں کہنے لگا میں پہلے سنیار کا کام بھی کرتا رہا ہوں
 اور جب کبھی ہم اپنے اُستاد سے مِلنے جاتے تھے تو وہ اپنا کام بند کر کے چُھپا لیتے تھے 
تا کہ ہم دیکھ کے اُس کا ڈیزائن چوری نہ کر لیں یہی دنیا کا دستور ھے جناب مجھے
 اِس پر ایک واقعہ یاد آ گیا اور میں نے فرنیچر والے کو سُنایا
ہمارے شہر میں خوشی برفی والا بہت مشہور ھے بہت دُور دُور سے لوگ اُس کی برفی لینے آتے ہیں
 کیونکہ اُس کی برفی میں ذائقہ ھی ایسا ھے کہ میٹھے سے نفرت کرنے والا بھی بہت شوق سے اُس کی برفی کھاتا ہے
 ایک دفعہ لاہور میں کسی شادی پر امریکہ سے کچھ لوگ آئے ہوئے تھے وہ تھے 
تو پاکستانی لاہوری لیکن بعد میں امریکہ شفٹ ہو گئے تھے
 تو وہاں شادی پر کوئی بندہ خوشی کی برفی لے گیا. امریکی مہمانوں نے جب برفی کھائی تو حیران رہ گئے
 کہتے ایسا ذائقہ ہم نے آج تک نہیں چکھا کسی مٹھائی کا
 وہ خوشی کی برفی کے ایسے دیوانےہوئے کہ مزید برفی لینے اس کے شہر پہنچ گئے
 لیکن معلوم پڑا کہ برفی ختم ھو گئی کیونکہ فجر کی نماز کے بعد سے صبح آٹھ نو بجے تک اُس کی جتنی بھی 
سات آٹھ من برفی ہوتی تھی ساری بِک جاتی تھی اور شام بھی عصر سے عشاء تک یہی حال ہوتا تھا
وہ امریکی اِتنی زیادہ آمدن دیکھ کر حیران ہو گئے اور خوشی سے کہنے لگے
 ہمیں اپنی برفی کی ریسیپی دے دو ہم بھی واپس امریکہ جا کے مٹھائی کا کاروبار کریں گے
 وہاں بہت چلے گی تمہاری برفی گورے بہت پسند کریں گے
خوشی نے ریسیپی لکھوائی اُنکو پکڑائی اور پھر بولا
دودھ_چینی_کھویا_اور_میرا_نصیب
آپ سب کچھ لے سکتے ہیں لیکن خوشی جیسا نصیب کہاں سے لیں گے 
تو میں نے اُس فرنیچر والے کو سمجھایا
میرے بھائی تصویر یا ڈیزائن لے جانے سے کوئی آپ کا نصیب ساتھ نہیں لے جائے گا
 ہر چیز کاپی ہو سکتی ہے لیکن آپ کا نصیب کاپی کرنے والا کیمرہ آج تک ایجاد نہیں ہوا ہے
آپ کا حصہ آپ ہی کا ہے اور یہ رزق پہاڑوں کی تہہ میں ہو تو بھی مل کر رہے گا


Post a Comment

0 Comments