Electricity bill increases again

ADILMALKOTV

میں نے بجلی کے پروٹیکڈ اور نان پروٹیکڈ دو بلوں کی کاپیاں تقریباً دس دن پہلے 

محمد ابنِ موسیٰ الخوارزمی کو واٹس ایپ کیں ، جو ماہر ریاضی ، الجبرا کا بانی اور ماہر فلکیات تھا
 جس نے ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام "الکتاب المختصر فی حساب الجبر والمقابلة" تھا
 اس نے میرا واٹس ایپ میسیج بھی دیکھا پھر نو دن تک وہ مجھے آن لائن نظر نہیں آیا میں سمجھا کہ ممکن ہے
 کہ محرم الحرام کی مذہبی مصروفیات ہوں
مگر آج جب میں نے وائس میسیج چھوڑا تو محمد ابنِ موسیٰ الخوارزمی کی بجائے 
ایک خاتون کا وائس میسیج پر جواب آیا ، جس نے مجھے کئی گالیاں دینے کے بعد کہا 
کہ آپ نے کون سا تعویذ بھیجا ہے جسے دو دن غور سے پڑھنے کا بعد
 ہمارے صاحب جو بے ہوش ہوئے ہیں ابھی تک ہوش میں نہیں آئے ہیں
بس ان کی ڈائری میں صرف اتنا لکھا ہوا ہے کہ یہ فارمولا ضرور کسی ایسے شخص نے بنایا ہے 
جو جنگ کے پلان بھی ترتیب دے سکتا ہے ، اس فارمولے کے کوئی ضوابط و قانون 
موجود ہی نہیں ہیں اور یہ علم الجبرا سے کہیں اوپر کا علم ہے
طبیب کا کہنا ہے کہ اس فارمولے سے الخوارزمی کی دماغ کی کسی نس کو شدید نقصان پہنچا ہے
 برائے مہربانی آئیندہ ایسے کسی معاملے سے ہمارے صاحب کو دور رکھیں


Post a Comment

0 Comments