I will not leave you alone

ADILMALKOTV

جاپان کے ایک پرانے لکڑی کے گھر میں مرمت کا کام جاری تھا مزدور جب اندرونی دیوار ہٹانے لگے
تو انہیں ایک ایسی چیز نظر آئی جس نے سب کو لمحوں کے لیے ساکت کر دیا
دیوار کے اندر ایک چھوٹا سا گِکو چھپکلی جیسا جانور پھنسا ہوا تھا ایک زنگ آلود کیل اس کی دم کو دیوار میں گاڑے ہوئے تھا
حیرت اس بات پر نہیں تھی کہ وہ پھنسا ہوا ہے حیرت اس بات پر تھی کہ وہ ابھی بھی زندہ تھا دس سال پہلے یہ دیوار بنی تھی
مالک نے سوچ میں ڈوبا ہوا کہا کیا یہ واقعی اتنا عرصہ زندہ رہ سکتا ہے؟
جیسے ہی سب اس معجزے پر بحث کر رہے تھے اچانک ایک اور گِکو دوڑتا ہوا اندر آیا وہ اپنے منہ میں ایک چھوٹا سا کیڑا دبائے ہوئے تھا وہ آہستہ سے پھنسی ہوئی چھپکلی کے سامنے رکا اور کیڑا اس کے منہ کے قریب چھوڑ دیا ایک لمحے میں سب سمجھ گئے کہ کون اسے زندہ رکھے ہوئے تھا دس سال تک دن کی روشنی بھی نہ دیکھنے والا ایک جانور کیل کے ساتھ پھنسا ہوا تھا اور کوئی دوسرا اسے مسلسل کھانا لا کر دے رہا تھا
یہ منظر دیکھ کر ایک مزدور آہستہ سے بولا انسان کہتا ہے وہ بڑا وفادار ہےمگر کبھی کبھی جانور خاموشی سے ہمیں آئینہ دکھا دیتے ہیں
دیوار توڑ کر کیل نکال دی گئی پھنسی ہوئی چھپکلی نے کمزور قدموں سے حرکت کی جیسے دنیا اسے حیرت سے دیکھ رہی ہو دوسری چھپکلی اس کے ساتھ ساتھ چلتی رہی جیسے کہہ رہی ہو

میں اکیلا نہیں چھوڑں گی


وفاداری کبھی الفاظ نہیں مانگتی صرف احساس مانگتی ہے
محبت اظہار کی محتاج نہیں عمل کی محتاج ہے کبھی کبھی چھوٹی مخلوقات وہ سبق دے جاتی ہیں
جو بڑے بڑے انسانوں کی کتابوں میں نہیں ملتا


Post a Comment

0 Comments